• 8 years ago
کینسر کے ہزاروں مریض ہر سال مفت علاج کے لیے شوکت خانم ہسپتال آتے ہیں۔ ہسپتال میں آنے والے تقریباّ پچیس فیصد مریضوں کا تعلق خیبر پختنخوا اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہے۔ اس لیے دوسرا شوکت خانم ہسپتال پشاور میں بنایا گیا جو کہ عالمی معیار کا جدید ترین کینسر ہسپتال ہے۔ جس سے خیبر پختنخوا، قبائلی اور شمالی علاقہ جات کے لوگوں کو ان کے گھر کے قریب کینسر کے علاج کی بہترین سہولیات میسر آ گئی ہیں۔

کینسر کے مستحق مریض آپ کی زکوٰۃ کے منتظر ہیں تا کہ ان کا علاج ممکن ہو سکے۔ اپنی زکوٰۃ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور کو دیں اور غریب مریضوں کے علاج اور ان کی زندگی بچانے میں ہماری مدد کریں۔
آپ کی زکوٰۃ اُمید حیات

آپ اپنی زکوٰۃ ہمارے ہسپتال، علاقائی دفاتر، شوکت خانم لیبارٹری کولیکشن سینٹرز یا کسی بھی قریبی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ گھر بیٹھے چیک بھجوانے یا زکوٰۃ دینے کے لئے 080011555 پر رابطہ کیجئے۔ آن لائن زکوٰۃ دینے کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزٹ کریں http://shaukatkhanum.org.pk/

Category

🗞
News

Recommended