• 9 years ago
سال پہلے آپ نے ایک ایک اینٹ جوڑ کر لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔ آج یہ ہسپتال کینسر کے مریضوں کیلئے زندگی کی اُمید بن گیا ہے۔ ہزاروں مستحق کینسر کے مریضوں کا علاج، ہماری کوششوں، آپ کے عطیات اور شوکت خانم پرآپ کے اعتماد سے ہی ممکن ہواہے۔

شوکت خانم ہسپتال ایک مثالی ادارہ ہے جو کینسر کے مریضوں کو بلاامتیاز جدید علاج کی سہولیات فراہم کررہاہے ۔ لیکن تمام تر وسائل اور کوششوں کے باجودہسپتال کی موجودہ عمارت مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے کافی نہیں ہے۔

اسی لئے ہم نے شوکت خانم ہسپتال لاہور کے احاطے میں، جدید طبی سہولیات سے آراستہ، کلینیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس نئے کلینیکل ٹاور کی تعمیر سے مزید ہزاروں کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔یہ کلینیکل ٹاور ہسپتال کی توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کی تعمیر پر تقریباً ساڑھے تین ارب روپے لاگت آئے گی۔

اس عمارت کی تعمیر اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنے عطیات دیں۔

اپنے عطیات ہمارے دفاتر، شوکت خانم لیبارٹری کلیکشن سینٹرز یا کسی بھی بینک میں جمع کروائیں۔ گھربیٹھے چیک بھجوانے یا منصوبے کے مکمل ہونے تک ماہانہ عطیہ دینے کیلئے 080011555 پر رابطہ کیجئے۔

Category

🗞
News

Recommended