• 9 years ago
تونسہ شریف( نامہ نگار) تونسہ شریف کے محلہ جتاں والا میں با اثر افراد نے پولیو قطرے پلانے والی خاتون پر کتے چھوڑ دئے ، تفصیلات کیمطابق تونسہ کے محلہ جتا ں والا میں پولیو قطرے پلانے والی خاتون نسرین کوثر مقامی شہزاد بیگ کے گھر گئیں ۔ تو انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ، اس دوران انکے سے تو تکار میں انہوں نے خاتون پر گھر میں موجود دو کتے کھول دئے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ جنہیں فوری طور پر تونسہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹرز کیمطابق خاتون کی ویسکینیشن اور زخم کی مرہم پٹی کی گئی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ جبکہ خاتون کے ہمراہ دوسری خاتون پولیو ورک نذیر بیگم بھاگ گئیں۔ تونسہ سٹی پولیس نے خاتون پولیو ورکر کی درخواست پر ایک مرد شہزاد سمیت تین خواتین کے خلاف مقدمہ دج کر لیا ہے، ایس ایچ او سٹی ثنا اللہ کیمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کیمطابق اگر جلد ملزمان کو گرفتار نہ کر لیا گیا تو پولیو مہم بند کر دیں گے

Category

🗞
News

Recommended