دریائے چناب ایک 1086 کلومیٹر (675 میل) طویل دریا ہے جس کا منبع ہماچل پردیش کے اضلاع ضلع کولو اور ضلع کانگرا ہے۔ یہ جموں و کشمیر میں کشتواڑ کے مقام پر داخل ہوتا ہے۔ پیر پنجال سلسلہ کوہ سے گزرنے کے بعد ضلع سیالکوٹ، پاکستان میں داخل ہوتا ہے جہاں 1968 میں اس دریا پر مرالہ بیراج تعمیر کیا گیا تھا۔ مرالہ ہیڈورکس سے دو اہم نہریں نکلتی ہیں جو کہ مرالہ-راوی لنک کینال اور اپر چناب کینال ہیں۔
Category
🏖
Travel