• 2 years ago
Welcome to Mianwali Ring Digital!

In Mianwali Rang Digital you will get to see Mianwali colors, news, culture, sports and beauty of Mianwali.

Video Title: Good news for gold buyers | Gold Price Down | Gold prices continue to fall | Mianwali Rang Digital

سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی


حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے پر ۔


تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور کریک ڈاؤن کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی۔

کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔


عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوا اور فی اونس سونا 1826 ڈالر سے کم ہو کر 1814 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

گذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار روپے پر تھی ، دو ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ پاکستان میں روپے کی قدر اور امریکا اور یورپ میں شرح سود میں مسلسل اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

Subscribe to Mianwali Rang Digital for latest updates of Mianwali Rang Digital and share with your loved ones.

میانوالی رنگ میں خوش آمدید!

میانوالی رنگ ڈیجیٹل میں آپ کو میانوالی کے رنگ، خبریں، ثقافت، کھیل اور میانوالی کی خوبصورتی دیکھنے کو ملے گی۔

میانوالی رنگ کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے میانوالی رنگ کو سبسکرائب کریں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کریں۔


#MianwaliRangDigital #MianwaliRangDigitalOfficial #MianwaliRang #MianwaliTv #breakingnews #goldpricetoday #GoldPrice #GoldPriceCrakdown

Category

🗞
News

Recommended